ارجن ایوارڈ کے کیلئے مکے باز امت کے نام کی سفارش

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، ´// ایشیائی کھیلوں اور ایشیائی چمپئن شپ کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے مکے باز امت پنگھل کے نام کی ممتاز ارجن ایوارڈ کے لئے ایک بار پھر سفارش کی گئی ہے ۔ہندستانی باکسنگ فیڈریشن نے امت کا نام ارجن ایوارڈ کے لیے مرکزی وزارت کھیل کو بھیجا ہے ۔ خود امت نے منگل کو یہاں ہندستانی باکسر کیلئے منعقد استقبالیہ تقریب میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا نام ارجن ایوارڈ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔امت نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ باکسنگ فیڈریشن نے میرا نام ارجن ایوارڈ کے لیے بھیجا ہے ۔ مجھے پوری امید ہے کہ اس بار مجھے ارجن ایوارڈ مل جائے گا۔ میں نے مسلسل اچھی کارکردگی کی ہے اور ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈل کے بعد اب ایشیائی چمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا ہے ۔امت کا نام باکسنگ فیڈریشن نے گزشتہ سال ارجن ایوارڈ کے لیے بھیجا تھا لیکن ان کے نام پر 2012 کے ان کے ناکام ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے غور نہیں کیا گیا۔ تب امت پر ایک سال کی پابندی بھی لگی تھی۔ لیکن گزشتہ ایک سال میں امت نے باکسنگ میں ملک کا نام مسلسل روشن کیا ہے ۔جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں امت نے لائٹ فلائی ویٹ (49 کلوگرام) میں موجود اولمپک چمپئن ازبکستان کے حسن با¸ دسماتوو کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس سال امت نے بلغاریہ میں اسٹریڈجا میموریل ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ وہ اس کے بعد وزن زمرہ تبدیل ہونے پر 49 کلو گرام سے 52 کلو میں چلے گئے تھے ۔ امت نے اپنے حالیہ وزن کی کلاس میں ایشیائی چمپئن شپ میں دسماتوو دوبارہ ھراتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔اگلے ٹوکیو اولمپکس کے لئے باکسنگ میں ہندستان کی سب سے بڑی تمغہ امید مانے جا رہے ہریانہ کے روہتک کے امت کا نام باکسنگ فیڈریشن نے پھر سے ارجن ایوارڈ کے لیے بھیجا ہے ۔یو این آئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا