جموں وکشمیربینک کی منڈی شاخ یاسبزمنڈی!

0
0

نظام درہم برہم ؛ملازمین کی کمی ، وقت کی پابندی نہیں،صارفین پریشانی میں مبتلا
وسیم حیدری

منڈی //جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں گزشتہ کئی وقت سے ملازمین کی کمی اور وقت کی غیر پابندی کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہی ہے لیکن اعلیٰ آفیسران تک بذریعہ ذرائع ابلاغ اس پریشانی کو پہنچانے کے باوجود اب تک اس حوالے سے درستگی نہیں لائی گئی ہے جس وجہ سے نظام درہم برہم ہے – اس سلسلہ میں جب بینک میں آئے لوگوں سے بات کی گئی تو ان کے مطابق وہ صبح سویرے اپنے گھروں سے بینک کی صف میں لگنے کو نکلتے ہیں اور شام میں فارغ ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو پیسہ نکالنے کے لئے تین روز لگ جاتے ہیں جس کی وجہ بینک میں ملازمین کی کمی اور جو ملازم ہیں ان کا وقت کی پابندی نہ کرنا ہے – ان کا کہنا تھا کہ بینک میں اس قدر بھیڑ ہوتی ہے کہ گھبراہٹ کی وجہ سے بزرگ اور عورتیں غش کھا کر گرتی ہیں جس وجہ سے کبھی بھی کسی کی موت ہو سکتی ہے – ایسے میں ایک سوال کھڑا ہوتا ہے کہ کیا عوام اسی طرح روز پریشانی کا سامنا کرتی رہے گی اور بینک کے آفیسران فقط نظام کی درستگی کے حوالے سے یقین دہانی کروا کر اپنے دن گزارتے رہیں گے ؟ عالم احمد نامی ایک شخص نے اس حوالے سے لازوال کو بتایا کہ سوموار کی صبح گیارہ بجے تک بینک میں صرف تین ملازم تھے جس وجہ سے عوام کا کوئی کام نہیں ہو پایا اور صدر دروازے کے باہر تک لوگوں کی صف کھڑی ہوئی – ان کا کہنا تھا کہ اول تو بینک میں ملازمین کی کمی ہے اسے پر کیا جانا چاہیے دوسرا جو ملازم کام کر رہے ہیں انہیں وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر لانا چاہیے وگرنہ روز بہ روز عوام بینک میں مزید مشکلات کا سامنا کرے گی – واضح رہے کہ منڈی صدر مقام میں بے شمار آبادی کے باوجود جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ کام کرہی ہے اور دوسری شاخ کو بھی منظوری ملی ہے لیکن اس کو ابھی تک قائم نہیں کیا گیا ہے – عوام نے بینک کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کی ہے کہ ان کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور جموں و کشمیر بینک شاخ منڈی میں نئی ملازمین کو تعینات بھی کیا جائے اور نئی شاخ کے قیام کو یقینی بھی بنایا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا