اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی جانکاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اقلیتی امور کی وزارت نے 2007 میں ’نیا سویرا‘ اسکیم (‘مفت کوچنگ اور الائیڈ اسکیم) شروع کی تاکہ چھ مطلع شدہ اقلیتی برادریوں یعنی سکھ، جین، مسلم، عیسائی، بدھ اور پارسی سے تعلق رکھنے والے طلبہ/امیدواروں کی مدد کی جاسکے۔واضح رہے اس اسکیم میں تکنیکی/پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کے لیے کوالیفائنگ امتحانات اور گروپ ‘A’، ‘B’، اور ‘C’ خدمات اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں بشمول پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، بینکوں اور ریلوے کے تحت دیگر مساوی پوسٹوں پر بھرتی کے لیے مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ بھی شامل ہے۔تاہم پچھلے پانچ سالوں کے دوران اس اسکیم کے تحت کئی حصولیابیاں بھی ہیں جہاں اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک 1,19,223 اقلیتی طلبائ/امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے جن میں جھارکھنڈ کے 1585 طلبائ/امیدوار شامل ہیں۔واضح رہے یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔