بی جے پی او بی سی مورچہ نے او ایس سی زمرہ کی جگہ او بی سی ریزرویشن کے نفاذ کا جشن منایا

0
0

تقریب میں موجود او بی سی اراکین میں مٹھائیاں تقسیم کیںاور شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر کے او بی سی مورچہ نے اس کے صدر سنیل پرجاپتی کی قیادت میں جے اینڈ کے ریزرویشن (ترمیمی) بل کے ذریعے کمزور اور مراعات یافتہ طبقے (سماجی ذات)/او ایس سی کی جگہ جموں و کشمیر میں او بی سی ریزرویشن متعارف کرانے کے مودی حکومت کے فیصلے کا جشن منایا۔ وہیںڈاکٹر دیویندر کمار منیال، جے اینڈ کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرنے کے لیے جشن میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے آپسی مبارک باد پیش کی ۔واضح رہے اس بل کو حال ہی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا جہاںبی جے پی او بی سی مورچہ، جے کے یو ٹی نے اس لمحے کو خوشی اور مسرت کے ساتھ منایا اور اس موقع پر موجود او بی سی اراکین میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔وہیںتمام او بی سی ممبران نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور بی جے پی آفس تریکوٹہ نگر میں خوشی سے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اس موقع کو منایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا