تلنگانہ میں انٹر نتائج

0
0

خودکشی کرنے والے طلبہ کی تعداد 23ہوگئی
یواین آئی
حیدرآبادتلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں ناکامی پر خودکشی کرنے والے طلبہ کی تعداد 23ہوگئی ہے ۔راجنا سرسلہ کے کونارپیٹ منڈل کے وٹلاپلی دیہات کی رہنے والی لاونیانامی طالبہ نے کیڑے ما ر دو اپی کر خودکشی کرلی۔وہ انٹرمیڈیٹ میں ناکامی پر کافی مایوس تھی۔اس نے یہ اقدام اُس وقت کیاجب گھر میں وہ تنہا تھی۔اس کے والدین جب گھر واپس ہوئے توان کو اس کی اطلاع ملی۔ اس کی خودکشی پر دیہات میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ خودکشی کرنے والے طلبہ کے والدین اور طلبہ کا الزام ہے کہ عہدیداروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں مبینہ طور پربے قاعدگیاں ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں خودکشی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ حالانکہ اس تعلق سے کوئی سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کئے گئے ہیں۔یہ تعداد حالیہ برسوں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے بعد انتہائی اقدام کرنے والوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا