ٹھٹھکارکہ گول میں اراضی تنازعہ

0
0

معمر خاتون از جان،دو ملزمان گرفتار
لطیف ملک

گول؍؍یہاں علاقہ میں اراضی تنازعہ کے دوران لڑائی ہوئی جو دوران ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جو بعد میں لقمہ اجل بن گئی۔ اطلاعات کے مطابق اج صبح قریب 9 بجے سیری پورہ ٹھٹھارکہ گول میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ کھڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں سلیمہ بیگم 52 زوجہ عبدالمجید اپنے کنبے کے ہمراہ تھی کہ مسرت، احمد فاروق احمد پسران محمدابراہیم کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور ملزمان نے عورت کی پٹائی کی جس دوران وہ شدیدزخمی ہوئی۔خاتون کے قریبی رشتہ داروں کا کہناہے کہ فاروق احمد اور مسرت احمد دونوں محکمہ پولیس میں ملازم ہیں اور انہوں نے سلیمہ کی شدید پٹائی کی اور جائے موقعہ سے فرار ہوگئے اور ہم نے اس سلسلے میں پولیس کو فوری طور مطلع کیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچی اورزخمی خاتون کو سنگلدان ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال رامبن پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔معلوم ہواہے کہ دونوں ملزمان کو دھرم کنڈ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ایس ایچ او گول فردوس احمدنے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں تھانہ پولیس گول نے قتل کا معاملہ درج کر لیا اورمزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا