لازوال ڈیسک
جموں ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں جموں یاتری بھون ٹرسٹ کا پنچانگ 2024 ء جاری کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ادارتی ٹیم، جموں یاتری بھون ٹرسٹ اور ودوت پریشد کے ارکان کو مُبارک باد دی۔پنچانگ مذہبی رسومات، مبارک مواقع اورفیسٹولوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر پدم شری پروفیسر وشوا مورتی شاستری،صدر جموںیاتری بھون ٹرسٹ پون کمار شاستری، جنرل سیکرٹری ٹرسٹ گورداس شرما، ٹرسٹیزراج کمار اور کوشل،ممبر جموں یاتر ی بھون شرت شرما اور وِدوت پریشد کے ڈاکٹر لکشمی دَت شاستری موجود تھے۔اِس موقعہ پر جموں یاتری بھون ٹرسٹ کے اراکین نے جموں سے دہرادون جانے والی ٹرینوں کی فریکوئنسی ہفتہ وار سے روزانہ کی بنیاد پر بڑھانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی بھی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرسٹ کے ممبروں کو یقین دِلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ مناسب کارروائی کے لئے اٹھایا جائے گا۔