بار ایسوسی ایشن جموں کے صدارتی انتخابات

0
0

ابھینو شرما نئے صدر منتخب؛اے کے ساہنی کوملے صرف 221ووٹ !
یواین آئی

جموں سینئر ایڈوکیٹ ابھینو شرما بار ایسوسی ایشن جموں کے دوسری بار صدر بن گئے ۔بتادیں کہ ابھینو شرما اس سے قبل17۔2015سال کے دوران بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر رہ چکے ہیں۔بار ایسوسی ایشن جموں کے گذشتہ روز منعقدہ صدارتی انتخابات میں ابھینو شرما نے 999ووٹ حاصل کرکے اپنے نزدیکی مد مقابل وکرم شرما کو 248ووٹوں سے شکست دی۔وکرم شرما نے 751ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اے کے ساہنی نے 221ووٹ حاصل کئے ۔قابل ذکر ہے کہ بار ایسوسی ایشن جموں کے نئے صدر ابھینو شرما نے سال رواں کے ماہ فروری میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ روہت بھگت بار کے نائب صدر بن گئے جنہوں نے 802ووٹ حاصل کرکے اپنے قریبی مد مقابل مونش چوپرا کو 101ووٹوں سے شکست دے دی۔ مونش چوپرا نے 701ووٹ حاصل کئے ۔ابھیشیک وزیر کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا جنہوں نے 1556ووٹ حاصل کرکے اپنے مد مقابل ایڈوکیٹ انیل کھجوریہ جس نے صرف 425 ووٹ حاصل کئے کو1131ووٹوں سے ہرایا۔بار کے جوائنٹ سیکریٹری عہدے کے لئے چار امیدوار میدان میں تھے جن میں سے پردیپ مجوترا نے 935 ووٹ حاصل کرکے عہدے پر قبضہ کیا۔ انہوں نے اپنے قریبی مد مقابل سنگڈھا شیکھر کو 499ووٹوں سے شکست دی۔اس مقابلے میں بھاوشیہ نے 285ووٹ اور ورن کوتوال نے 324 ووٹ حاصل کئے ۔شوشانت سمنوترا کو خزانچی منتخب کیا گیا جنہوں نے 909ووٹ حاصل کرکے اپنے مدمقابل نکیش شرما کو ہرایا۔ نکیش نے اس مقابلے میں 690 ووٹ اور ساحل باوریہ نے 380 ووٹ حاصل کئے ۔سینئر ایڈوکیٹ بی ایس سلاتھیہ نے رٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا