تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 45.3ڈگری درج

0
0

یواین آئی
حیدرآباد29اپریل()آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے نرمل،عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال،نظام آباد، کاماریڈی،پداپلی،جگتیال،کریم نگر،راجناسرسلہ،جئے شنکر بھوپال پلی،بھدردری کوتہ گوڑم، کھمم کے بعض حصوں میں گرمی کی لہر کی برقراری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے یہ انتباہ دیا۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد اور عادل آباد کے بعض حصوں میں گرمی کی لہر کی دیکھی گئی۔تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 45.3ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔حیدرآباد میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت تقریبا بالترتیب41اور28ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج کیاگیاجبکہ وجئے واڑہ میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔یو این آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا