جموں کشمیر پریمیئر لیگ ٹی 20:اظہراور اکشے کے7 رنز سے ماگرے الیون کی فتح

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) ٹی 20 کرکٹ میں ماگرے الیون نے میڈیا الیون کرکٹ کلب جموں سے 7 رنز کی فتح درج کرائی۔واضح رہے یہ ٹورنامنٹ مولانا آزاد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔وہیںٹاس جیت کر، ماگرے الیون کے کپتان صوفی افتخار نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں اسکور بورڈ پر 130/10 رنز کا چیلنجنگ کھڑا کیا۔اس دوران ماگرے الیون کی جانب سے اظہر شیخ 29 اور نیاز علی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔وہیںمیڈیا الیون کے لیے توصیف کھانڈے ،دیو ٹھاکر اور اشو کمار نمایاں بالر وںمیں شامل تھے۔تاہم جواب میں میڈیا الیون کی شروعات سست رہی کیونکہ اوپنر سچن (0)پرچلے گئے، منیش شرما (34)، توصیف کھانڈے (27) اور نوین کول (25) نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میڈیا الیون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دریں اثناء مقررہ 18 اوورز میں 123/8 کا سفر طے ہوا اوراس طرح میچ 7 رنز سے ہارا گیا۔اس دوران ماگرے الیون کے لیے، اکشے ،محمد فاروق اور سچن ٹھاکر نمایاںبالنگ کی۔بعد ازاں ماگرے الیون کے اکشے کو گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا