سانبہ پولیس نے بلورمیں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

چھ اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا؛ ایس ایس پی بینم توش نے بہترین مقررین کو نقد انعامات اور اسناد پیش کیں
راکیش چوہدری
سانبہ ؍؍سانبہ پولیس نے آج حکومت میں سی اے پی کے تحت منشیات سے متعلق آگاہی کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا۔واضح رہے یہ پروگرام ہائی اسکول بلور سانبہ میں منعقدہوا جہاں چھ اسکولوں کے سینکڑوں طلبائ، والدین، اساتذہ، پنچائتی نمائندگان ،ممتاز شہریوں اور پولیس افسران نے دلچسپ سمپوزیم کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پرایس ایس پی سانبہ بینم توش، ایڈیشنل ایس پی سریندر چودھری، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر سریندر موہن، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بھیشم دوبے، ایس ایچ او تھانہ سانبہ دلجیت سنگھ اور چوکی افسران نے شرکت کی ۔وہیں بہترین مقررین کو ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے نقد انعامات اور اسناد سے نوازا ۔وہیںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بے داغ کردار کی تعمیر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے خلاف زندگی بھر کوئی ایف آئی آر درج نہ ہو کیونکہ ایف آئی آر سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند امیدواروں کے کیریئر کو خراب کر دیتی ہیں اور ایجنسیوں سے کوئی منظوری نہیں لی جا سکتی۔ ایس ایس پی سانبہ نے مزید کہا کہ پولیس مختلف اسکولوں اور کالجوں میں مزید سیمینارز، سمپوزیم، مباحثے، ثقافتی مقابلوں اور کھیلوں کی تقریبات منعقد کرے گی تاکہ ضلع سانبہ میں منشیات کے استعمال کو ختم کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا