راجیہ سبھا میں طلباء کو فوجی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا

0
0

نئی دہلی،// عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظرآج راجیہ سبھا میں ملک میں اسکول اور کالج کے طلباء کو فوجی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیلاش سونی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حالات اور آزادی کے بعد سے مسلسل دراندازی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اب اسکولوں میں نویں سے بارہویں تک اور کالجوں کے طلبا کو کو فوجی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں آسام حکومت سے ریاست میں دراندازی کے بارے میں جانکاری مانگی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین عدم استحکام پھیلانے میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ اس وقت نوجوان موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے فزیکل فٹنس بڑھانے کے لیے فوجی تعلیم کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا