واٹرسپلائی اسکیم تعمیر کی گئی تاہم پروجیکٹ کو چالو ہی نہیں کیا گیا لوگ پانی کیلئے ترساں
شاہین امین
بڈگام//ماگام بڈگام کے صوفی پورہ کے مقام پر دس سال قبل واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کی گئی جبکہ پانی کی سپلائی کو گھر گھر پہنچانے کی خاطر پائپ لائن بچھائی گئی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس اسکیم کو چالو نہیں کیا گیا جس کے باعث لوگ پانی کی ایک ایک بوندھ کیلئے ترس رہے ہیں۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق ماگام بڈگام کے صوفی پورہ کے مقام پر دس سال قبل واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کی گئی اور کرالہ پورہ ، صوفی پورہ ، ڈانگر پورہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے پائپ لائن بھی بچھائی گئی تاہم آج تک اس اسکیم کو چالو ہی نہیں کیا گیا۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ سائنسی دور میں بھی بڈگام کے صوفی پورہ علاقے میں لوگوں کو واٹرسپلائی اسکیم میسر نہیں ہے جس کے باعث لوگوں کو ندی نالوں کا ناصاف پانی پینے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حکام کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔