ادبی کنج نے معروف شاعر شکیل بدایونی کو کیا خراج عقیدت پیش

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ادبی کنج کی جانب سے یہاں جموںمیں معروف شاعر شکیل بدایونی کو ان کی 48ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔اس سلسلہ میں ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر سٹار سنگھ نے کی جبکہ تقریب میں نظامت کے فرائض معروف گلوکار چمن سگوچ نے انجام دئے ۔اس دوران ادبی کنج کے ممبران نے شکیل بدایونی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وہیں ادبی کنج کے صدر شام طالب نے مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں شکریہ کی تحریک چیئر مین ادبی کنج آرش دلموترہ نے پیش کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا