کوڑا کرکٹ جلانے پر این جی ٹی اور جے ایم سی کر سکتی ہے جرمانہ
لازوال ڈیسک
جموں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر جے ایم سی اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کے اشتراک سے گرلز ہائر اسکنڈری اسکول ستواری میں ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر ماسٹر زور آور سنگھ نے تقریب میں شامل شرکاءکو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔وہیں طلباءکو فضلہ سے کھاد بنانے پر تجربات کر کے بتائے گئے ۔وہیں درجہ چہارم کے ملازمین کو جانکاری فرہام کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کوڑا کرکٹ کو نہ جلائیں اور جلانے پر انہیں این جی ٹی اور ہیلتھ ٹیم جے ایم سی جرمانہ کرے گی۔