مدثرلون
ڈوڈہ //سخی ون سٹاپ سینٹر نامی ادارے نے ڈوڈہ کے طراو¿ن علاقہ میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سنٹر کی انچارج کوآرڈینیٹر ڈوڈہ ایڈوکیٹ سندھیا ٹھاکور نے سخی ون سٹاپ سینٹر کے اغراض و مقاصد اور بالخصوص خواتین و بچوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے سینٹر کی پالیسی پروگرام پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر کا مقصد متاثرہ خواتین و بچوں سے دوستانہ ماحول کے ذریعے اُن کو تناو¿ سے نکال کر ایک خوشگوار زندگی گذارنے کے لئے ماحول فراہم کرنا ہے۔ اور گھریلو تنازعات کا باہمی طور تصفیہ اور ضرورت پڑنے پر متاثرین کو طبی ، قانونی ، رہائشی سہولیات مفت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین اور خواتین کی بھاری تعداد موجود تھی۔ علاقہ کے سرپنچ ریاض احمد ذرگر نے ایڈوکیٹ سندھیا ٹھاکور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن امدا د کا یقین دلایا اور اُمید ظاہر کی کہ سینٹر آئندہ بھی اس علاقے میں آکر لوگوں کو بیداری دیںگے۔