ایم پی کھٹانہ نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی

0
0

بے روزگار نوجوانوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بی جے پی رکن راجیہ سبھا انجینئرغلام علی کھٹانہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور بشمول سیکورٹی کی صورتحال، بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے، ساکشر بھارت کے مسائل کو حل کرنے، محکمہ خزانہ میں مرتب کرنے والوں اور دیگر پر آج یہاں تبادلہ خیال کیا۔ کھٹانہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو سیکورٹی کے حالات سے آگاہ کیا اور جموں و کشمیر یوٹی میں تسلط برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ کھٹانہ نے کہا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس ہائی الرٹ پر ہیں اور دہشت گردوں کو کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یونین ٹیریٹری میں ڈرگ مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی امیت شاہ نے ایم پی کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ ایم پی کھٹانہ نے ساکشر بھارت ملازمین، ڈی آر ڈی او سے نکالے گئے ملازمین، محکمہ خزانہ میں مرتب کرنے والوں اور دیگر کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر داخلہ پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا