جموں کشمیر آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت دہڑہ موڑہ

0
0

پنچایت کے آنگن واڑی مرکز موڑہ میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہیلتھ اسکیم ایوشمان بھارت ملک کی دیگر ریاستوں کی طرزپر جموں وکشمیر کے باشندوں کے لئے نافذالعمل ہے جس کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے باشندے اسکیم ہذا سے مستفید ہونے کے لئے مسلسل اندراج کرارہے ہیں وہیں دور افتادہ دیہی علاقہ جات کے لوگوں کو اس اسکیم کے متعلق جانکاری فراہم کی جارہی ہے ایوشمان بھارت پردھان منتری جن اروگی یوجنا ہیلتھ کیئر اسکیم کے تعلق سے حلقہ پنچایت دہڑہ موڑہ کے آنگنواڑی مرکز موڑہ میں دیہی صحت یوم غذائیت کے موقع پر ذیلی صحت مرکز دہڑہ موڑہ کے اشتراک سے ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقادکیاگیا جس میں میڈیکل آفیسر ،سی ایچ سی ڈاکٹر مسرت ناز نے اعصابی عوارض معتدی ووبائی امراض متنوع ذہنی مقوی غذائیت اور مجموعی حفظان صحت متعلق جانکاری دیتے ہوئے مریضوں کی تشخیص بعد متاثرین میں مفت ادویات کی تقسیم کاری کے ساتھ قابل ستائش خدمات پیش انجام دیں ۔ شعور وآگہی کے اس عمل کی پذیرائی کرتے ہوئے عوام نے حکومت کے اس اقدام کو بیحد سراہا اور وہیں ۔ڈاکٹر مسرت ناز کی معائنہ کاری مختلف امراض وعلاج بارے جانکاری کو دیہی علاقہ جات کے لئے نہایت موزوں ومؤثر قراردیا۔ واضح ہو کہ عرصہ ڈیڑھ سال کے دوران آیوشمان کے ہرماہ تین کیمپ لگائے جاتے ہیں ۔ایوشمان صحت مرکز بفلیاز کے زیر اثر اب تلک پنچایت مستاندرہ پنچایت سنگلیانی پنچایت تراڑانوالی پنچایت بھونی کھیت پنچایت بفلیاز ( اے) پنچایت بفلیاز( بی) میں کیمپ منعقد کئے گئے ہیں تاہم یہ سلسلہ جاری ہے مقامی باشندگان نے ضلع پونچھ کے صحت نظام میں دن بہ دن بہتر اصلاحات پر تشفی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت محکمہ صحت سے ایسے جانکاری کیمپس لگانے کی مزید مانگ کی ہے ۔آنگن واڑی مرکز موڑہ میں منعقدہ کیمپ میں شمشاد بیگم ایف ایم پی ایچ ڈبلیو نصرین اختر ایف ایم پی ای ڈبلیو ذیلی صحت مرکز دہڑہ موڑہ انجوبالا آنگنواڑی ورکر محلہ موڑہ رختاز بیگم آنگنواڑی ورکر محلہ کنڈی شامل ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا