انتخابات محض فوجی آپریشن ہوتے ہےں:گیلانی

0
0

وادی قید خانے میں تبدیل میں تبدیل،بائیکاٹ کریں
کے این ایس

سرینگرچیرمین حریت (گ) سید علی گیلانی نے 29 اپریل کو کولگام کے پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ اور اس روز ضلع کولگام میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس بائیکاٹ سے ہم پُرامن اور موثر طریقے سے پھر ایک بار عالمی رائے عامہ کو یہ احساس دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ یہاں کے عوام بھارت کے فوجی قبضہ سے آزادی چاہتے ہیں ۔ جب کوئی قوم اپنی آزادی کے لئے مایوسی اور ناامیدی کے دلدل سے باہر نکل کر، یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ جدوجہد کے ساتھ وابستہ رہے دُنیا کی کوئی طاقت اُن کو آزادی کی منزل حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کو موصولہ ایک بیان میںحریت کانفرنس ( گ) کے چیرمین عید علی شاہ گیلانی نے بتایا کہ یہ انتخابات محض فوجی آپریشن ہوتے ہےں جس کو عملانے کے لیے پوری ریاست کو قید خانے میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔ حریت راہنمانے کہا کہ بھارت کے جبری قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ہم نے ایک طویل جدوجہد کی ہے اور اس دوران ہم نے بے مثال اور عظیم قربانیاں پیش کی ہیں اس لیے الیکشن ڈراموں میں حصہ لینا اور ووٹ ڈالنا نہ صرف ان قربانیوں کے ساتھ غداری اور سودابازی ہے، بلکہ اس طرح سے ہم بھارت کو جواز فراہم کر کے جبری فوجی قبضے کو مضبوط بنانے کے مجرم بن جاتے ہیں۔ حریت راہنما نے ریاست جموں کشمیر کے اطراف واکناف میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی قابض انتظامیہ نے الیکشن ڈراموں کی آڑ میں حریت پسند راہنماو¿ں، کارکنوں بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو فرضی الزامات کے تحت گرفتار کرکے جہنم نما جیل خانوں میں مقید کررکھا ہے اور ریاست کے اطراف واکناف میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے قبرستان کی سی خاموشی قائم کی گئی ہے، تاکہ یہاں ظلم وجبر، قتل وغارت اور مار دھاڑ کے خلاف پرامن احتجاج کو مسدود کیا جاسکے۔ حریت راہنما نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی معتبر ادارے کو ریاست جموں کشمیر کی گھمبیر صورت حال کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کئے جانے کے لیے ارباب اقتدار پر اپنا سیاسی اور سفارتی دباو¿ بڑھایا جانا چاہیے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا