انسپکٹر مسرور احمد وانی زندگی کی جنگ ہارگیا

0
0

زخمی
سری نگر میں 29 اکتوبر کو دہشت گردوں کے حملے میں زخمی دہلی میں زیرعلاج تھا
یواین آئی

سرینگر؍؍گرمائی دارلحکومت سری نگر کے عید گاہ علاقے میں سال رواں کے ماہ اکتوبر کے اواخر میں جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پولیس انسپکٹر جمعرات کی صبح دہلی کے ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔بتادیں کہ سری نگر کے عید گاہ علاقے میں 29 اکتوبر کو جنگجوئوں نے مسرور احمد وانی نامی ایک پولیس انسپکٹر پر گولیاں چلائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سانئس صوری سری نگر میں داخل کیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں 29 اکتوبر کو جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پولیس انسپکٹر جمعرات کی صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ موصوف انسپکٹر کو بدھ کے روز خصوصی علاج کے لئے دہلی منتقل کیا گیا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا