دس ماہ میں 78 نارکو سمگلر اور سپلائی کرنے والے گرفتار: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
راکیش چودھری
سانبہ؍؍سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی رہنمائی میں، پولیس نے بدنام زمانہ چٹا ہاٹ سپاٹ رکھ باروٹیاںوجئے پور ضلع سانبہ کے انتہائی مطلوب ہیروئن سپلائی کرنے والے ’’کالا‘‘کو گرفتار کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جو NDPSA اور پولیس پر حملوں کے کئی معاملات میں ملوث ہے۔گرفتار سرفہرست ہیروئن سپلائی کرنے والے کی شناخت معصوم علی عرف کالا ولد دلہ ساکنہ رکھ بروٹیاں تحصیل وجے پور ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے جس کیخلاف 6مقدمات درج ہیں۔پولیس پر حملے کے الزام میں بیوی کی گرفتاری کے دو دن کے اندر ہیروئن فراہم کرنے والے کٹر ’’کالا‘‘کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس سے سانبہ اور ملحقہ اضلاع کے نشے کے عادی نوجوانوں کے والدین نے راحت کی سانس لی ہے۔گرفتار ہیروئن سپلائی کرنے والا کالا جو مسلسل ہیروئن کی سپلائی میں ملوث تھا، کئی بار پولیس کے کارڈن، چھاپوں اور خصوصی ناکوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا لیکن آخر کار بدلے ہوئے ہتھکنڈوں اور طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے پولیس نے بھرپور کوششوں کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ایس ڈی پی او وجے پور روہت کمار اور ایڈیشنل ایس پی سانبہ سریندر چودھری کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وجئے پور سندیپ چاڑک اور پی ایس آئی انکش شرما پر مشتمل پولیس ٹیم نے ہیروئن سپلائی کرنے والے کو گرفتار کیا ہے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ پولیس سانبہ ضلع میں ایک کے بعد ایک سرفہرست مطلوبہ ہیروئن سمگلروں/سپلائیرز کو گرفتار کر رہی ہے۔ سانبہ پولیس نے گزشتہ دس مہینوں میں مجموعی طور پر 78 منشیات سپلائی کرنے والوں/سمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ ہیروئن کے سخت اسمگلروں اور سپلائی کرنے والوں کو بھی سخت PITNDPSA/PSA کے تحت حراست میں لیا جا رہا ہے۔