یو این آئی
حیدرآباد، //کنگز الیون پنجاب اور سنرائزرس حیدرآباد آئی پی ایل -12 میں پیر کو یہاں ہونے والے مقابلے میں پلے آف کی اپنی توقعات برقرار رکھنے کے لئے جی جان لگا دیں گے ۔حیدرآباد اس وقت 11 میچوں میں پانچ جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب 11 میچوں میں پانچ جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے ۔ دونوں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن حیدرآباد کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہے ۔ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لئے ایک طرح سے کرو یا مرو کا مقابلہ ہے ۔ اس میچ کو جیتنے والی ٹیم کے لئے پلے آف کی امیدیں بڑھ جائیں گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پر بحران گہرا ہو جائے گا۔اس میچ کو جیتنے والی ٹیم کو جیت کے باوجود اپنے اگلے دونوں میچ جیت جیتنے ہوں گے تبھی اس کا پلے آف میں مقام یقینی ہو پائے گا۔ گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ پلے آف میں اپنا مقام یقینی کر چکی ہے اور اب جنگ باقی تین مقامات کے لئے ہے ۔حیدرآباد کو کل راجستھان رائلس کے ہاتھوں جے پور میں سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے اس کی مشکلیں کچھ بڑھ گئی ہیں۔ حیدرآباد نے آٹھ وکٹ پر 160 رن کا اسکور بنایا تھا جبکہ راجستھان نے پانچ گیندیں باقی رہتے تین وکٹ پر 161 رنز بنا کر فتح حاصل کر لی تھی۔پنجاب کو بھی اپنے گزشتہ مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلور نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 202 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد پنجاب کو 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رن پر روک دیا تھا۔پنجاب اور حیدرآباد کے درمیان موہالی میں آٹھ اپریل کو ہوئے گزشتہ میچ میں پنجاب نے چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں اوپنر لوکیش راہل (ناٹ آ¶ٹ 71) اور مینک اگروال (55) کی شاندار نصف سنچریوں سے پنجاب نے سنرائزرس حیدرآباد کو چھ وکٹ سے ہرا دیا تھا۔حیدرآباد نے اوپنر ڈیوڈ وارنر (ناٹ آ¶ٹ 70) کی نصف سنچری سے 20 اوور میں چار وکٹ پر 150 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن راہل اور مینک نے دوسرے وکٹ کے لئے 114 رن کی میچ فاتح شراکت کر ڈالی اور ایک گیند باقی رہتے چار وکٹ پر 151 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ دونوں ٹیمیں اس مقابلے کو جیتنے کے لئے اپنا پورا زور لگائیں گی جس سے ان کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔یو این آئی