مغل شاہراہ پر تین روز بعد گاڑیوں کی آمدورفت جاری

0
0

ہنگامی بنیادوں پر سڑک سے برف ہٹا کر خطہ پیرپنچال کا وادی کشمیر سے رابطہ بحال
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍رواں برس موسمی تغیر وتبدل کے مابین مغل شاہراہ پر تازہ برف باری کے باعث گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوتی رہی مگر محکمہ پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی کے اہلکار ہنگامی بنیاد پر ایک بار پھر سڑک کھولنے میں کامیاب واضح ہو کہ اکثر مریضوں کو کشمیر کے مختلف ہسپتالوں تک پہچانے میں بیحد راحت ملتی ہے فوجی رسد اور طلاب کے لئے مغل شاہراہ کی آمدورفت وقت کی ضرورت ہے شاہراہ کے کھولتے ہی ہر دواطراف درماندہ گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہونے پر عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان اور متعلقہ محکمہ کے حکام انجینئرز مشینری پر مامور اپریٹرز واہلکاروں کی اس کدوکاوش کی سراہانہ کی اور مرکزی حکومت سے سڑک کی بازآبادکاری اور مستقل گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے ٹننل کا کام شروع کئے جانے کی مانگ کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا