سابق ایم ایل اے مینڈھرکاپنچایت دھنوں کادورہ ،عوامی مسائل پرتبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں//”ریاست کا موجودہ بحران ،غیریقینی صورتحال اوراورناخوشگوارحالات کےلئے سابق پی ڈی پی اوربی جے پی حکومت ذمہ دارہے لیکن نیشنل کانفرنس ریاست کو بحران سے نکالنے کےلئے نہ صرف پرعزم ہے بلکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن پرپے درپے ہونے والے حملوں کادندان شکن جواب دینے کےلئے بھی ہمہ وقت تیارہے اورکسی بھی قیمت پرریاست کی خصوصی پوزیشن پرآنچ نہیں آنے دے گی“۔ان خیالات کااظہارسینئرنیشنل کانفرنس لیڈر اورسابق ایم ایل اے مینڈھرجاویداحمدرانانے تحصیل بھلوال کی پنچایت دھنوں میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ روزجاویداحمدرانانے پنچایت دھنوں کادورہ کیا۔اس دوران ریاست کے نامورصحافی طارق ابرارکی رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک پُروقارتقریب کے دوران علاقہ کے معززین نے بجلی،پانی ،سڑک ودیگربنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کے بارے میں جاویدراناکوآگاہ کیا۔اس موقعہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جاویدرانانے کہاکہ ریاست کا موجودہ بحران ،غیریقینی صورتحال اوراورناخوشگوارحالات کےلئے سابق پی ڈی پی اوربی جے پی حکومت ذمہ دارہے لیکن نیشنل کانفرنس ریاست کو بحران سے نکالنے کےلئے نہ صرف پرعزم ہے بلکہ پے درپے ریاست کی خصوصی پوزیشن پرہونے والے حملوں کادندان شکن جواب دینے کےلئے بھی ہمہ وقت تیارہے اورکسی بھی قیمت پرریاست کی خصوصی پوزیشن پرآنچ نہیں آنے دے گی۔انہوں نے کہاکہ پنچایت دھنوں ودیگرملحقہپنچایتوں کی تعمیروترقی ،عوامی مسائل کے ازالہ اورحقوق کے حصول کاانحصار لوگوں کومشترکہ کوششوں پرمنحصرہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں جمہوری نظام حکومت ہے لیکن بی جے پی اورآرایس ایس جیسی جماعتیں ملک کے ماحول کوپراگندہ کرکے فرقہ پرستی کوہوادے رہی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ نیشنل کانفرنس کومضبوط بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست کی واحدسیاسی جماعت ہے جس سے ریاست کاماضی اورمستقبل جڑاہواہے۔انہوں نے کہاکہ شیرکشمیرشیخ محمدعبداللہ نے ریاستی عوام کی بہبودکےلئے بے شمارکارہائے نمایاں انجام دیئے اورسیکولرازم اورآپسی بھائی چارے کوفروغ دے کرریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کی اُمنگوں کااحترام کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ریاست میں پائے جارہے بحران اورناخوشگوارحالات پی ڈی پی اوربی جے پی کی دین ہے اورنیشنل کانفرنس ریاستی عوام کوبحران سے نکالنے کےلئے پرعزم ہے اورریاست کی خصوصی پوزیشن پرکسی بھی قیمت پرآنچ نہیں آنے دے گی۔جاویدرانانے جموں کے لوگوں پرزوردیاکہ وہ لوگوں میں سیاسی بیداری پیداکریں اوراپنے علاقہ کی تعمیروترقی ،عوامی مسائل کے ازالہ اورحقوق کے حصول کےلئے مشترکہ کوششیں کریں۔انہوں نے کہاکہ جموں ،کٹھوعہ،سانبہ،ادھم پور،اورریاسی وغیرہ کے مسلمانوں کوچاہیئے کہ وہ سیاسی وسماجی اوراقتصادی طورپرمضبوط ہونے کےلئے سنجیدہ غوروفکرکریں ۔انہوں نے ریاستی گورنرسے پرزورمانگ کی کہ وہ جموں ،کٹھوعہ،سانبہ،ادھم پوراورریاسی کے مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنائیں اورگزشتہ کچھ برسوں سے ان اضلاع کے مسلمانوںمیں شرپسندعناصرکی مذموم حرکتوں سے ان میں پائے جارہے خوف وہراس کاخاتمہ کیاجائے ۔اس دوران جاویداحمدرانا نے کہاکہ پنچایت دھنوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی علاقہ کی تعمیروترقی کے سلسلے میں کاوشوں کوبھی سراہا۔اس موقعہ پر پنچایت دھنوں ، محلہ ترموڑیاں کے لوگوں نے جاویداحمدراناکامحلہ کے لوگوں کے مسائل بالخصو ص بجلی ٹرانسفارمرنصب کروانے کےلئے شکریہ اداکیا۔