منسا رام شرما کی یاد میں کوّی سمیلن منعقد ہوا

0
0

جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز سب آفس کٹھوعہ کے اشتراک سمیلن کا ہوا انعقاد
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر؍؍جموں و کشمیر کے معروف ہندی ادیب آنجہانی منسا رام شرما ‘چنچل’ کی یاد میں آٹھویں ڈوگری کویسمیلن کا انعقاد بھگوان شری پرشورام دھام گروہ منڈیان میں بھگوان شری پرشورام دھام مندر انتظامیہ اورکمیٹی گورہ منڈیان سبرس ساہتیہ سنگم کٹھوعہ (رجسٹرڈ) کے تعاون سے کی طرف سے کیا گیا۔ واضح رہیجموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز سب آفس کٹھوعہ کے اشتراک سے کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت گردھاری لال ڈوگرہ میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج ہیرا نگر کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے کی۔وہیں کوی سمیلن میں معروف ڈوگری شاعر بشن سنگھ ‘دردی’، سی ایس کاٹل، ست پال گڑوالیا، مدن لال طوفان، ٹھاکر کھجور سنگھ، آر ایس کاٹل، نریش کمارو دیگران نے اپنی ڈوگری نظمیں سنائیں۔تاہم آغاز میں آنجہانی منسا رام شرما ‘چنچل’ ایک عظیم ادبی شخصیت اور گاؤں گورہ منڈیان کے فرزند کو ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پرامبیکا پبلک اسکول گورہ منڈیان کے طلباء نے اپنے رنگین لباس میں سرسوتی بندنا پیش کیا ۔وہیںڈگری کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر دیا ولاس اور برہمن سبھا ہیرا نگر کے صدر رام پال شرما اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا