دس ماہ میں 99 بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍مویشیوں کے اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھتے ہوئے سانبہ پولیس نے تھانہ سانبہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے پی ایس گھگوال اور پولیس چوکی مانسر کی حدود میں مویشی اسمگلنگ کی تین کوششیں ناکام بناتے ہوئے تین انٹر زون مویشیوں کے اسمگلروں کو گرفتار کر کے 31 جانوروں کو بازیاب کرایا۔اس دوران تین مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔اس ضمن میں دو مقدمات ایف آئی آرزیر نمبر 112/2023 اور289/2023 پولیس چوکی کے ذریعے پولیس اسٹیشن گھگوال اور پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج کیے گئے اس سلسلے میں ایس ایس سانبہ بینم توش نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دس ماہ میں 99 بدنام زمانہ اسمگلر گرفتارکئے گئے ہیں۔