سی ڈی جموں کے زیر اہتمام ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد

0
0

اسکولی طلباء سمیت 150 لوگوںنے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کارمل کانوینٹ ہائی سیکنڈری اسکول کنجوانی جموں میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سول ڈیفنس جموں نے ڈپٹی ایس پی انیتا پوارکی نگرانی میں کیا تھا۔وہیںآگاہی پروگرام میں سکول کی طالبات سمیت 150 طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے ماہر نے طلباء کو فرسٹ ایڈ، سی پی آر، چاکنگ، فائر فائٹنگ بالخصوص منشیات کی لت سے متعلق بنیادی معلومات کے بارے میں آگاہی دی۔وہیں پروگرام کے مظاہرے کے دوران مذکورہ بالا موضوعات پر سول ڈیفنس کی ٹیم کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی ایس پی انیتا پوار نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے موضوعات پر قیمتی لیکچر دیا اور سول ڈیفنس تنظیم کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔وہیں سکول کی پرنسپل سری ماریہ سواتی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں سول ڈیفنس ای کے کردار کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا