کہاعوام وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے پیغام اور مقصد کو عام کریں جو کہ عوام تک پہنچنے کی مہم ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍: ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام اور وژن کو پھیلانے کے لیے ملک گیر مہم، وکشت بھارت سنکلپ یاترا آج بلاک ستواری کی پنچایت ببلیانہ پہنچی۔وہیںممبر پارلیمنٹ، جگل کشور شرما نے عوام سے خطاب کیا اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے حکومت کے وڑن کو شیئر کیا۔ انہوں نے ہر کسی سے اپیل کی کہ وہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے پیغام اور مقصد کو عام کریں، جو کہ عوام تک پہنچنے کی مہم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باقی پنچایتوں کے لیے منعقد کیے جانے والے ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کے لیے ترغیب دی جانی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے فیلڈ فنکشنز عوام کے ساتھ مستقل رابطہ قائم کریں اور عوام کو دفاتر میں جانے میں کسی قسم کی تکلیف کے بغیر سرکاری خدمات کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام کو ترغیب دی کہ وہ گرام سبھا اور دیگر فورمز میں اپنے مطالبات اٹھانے اور اپنے ترقیاتی مسائل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کریں۔ایم پی نے اہل استفادہ کنندگان میں آیوشمان گولڈن کارڈ تقسیم کیے اور پنچایت کے ترقی پسند کسانوں کو زراعت میں ان کی کامیابیوں کے لیے تعریفی اسناد سے نوازا۔