’کریسینڈو دی کلچرل فیسٹا‘کے تھیم پر ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا گیا
لازوال ڈیسک
دمانہ؍؍آرمی پبلک سکول دمانہ میں سالانہ یوم تاسیس کی تقریب کا انعقادکیا۔وہیںایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام نے آرمی پبلک اسکول دمانہ کے سالانہ دن کی شاندار تقریب کو نشان زد کیا۔ اسے اسکول کے احاطے میں شان و شوکت اور اسراف کے ساتھ ’کریسینڈو دی کلچرل فیسٹا‘کے موضوع کے تحت منایا گیا۔اس اہم تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل گورو گوتم، جی او سی ٹائیگر ڈویژن اور سرپرست اے پی ایس دمانہ تھے ۔وہیںپوجا گوتم، چیئرپرسن ایف ڈبلیو او ٹائیگر ڈویژن نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔علاوہ ازیں تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔وہیںمہمان خصوصی نے پرنسپل اور دیگر معززین کے ہمراہ روایتی چراغاں کرکے تقریب کا آغاز کیا۔اس دوران ’کریسینڈو دی کلچرل فیسٹا‘کے تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام میں آزادی کے بعد سے ہندوستان کی ترقی کو اجاگر کرنے والے متعدد اداکاری اور رقص پرفارمنس شامل تھے۔