کیلم کولگام میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا بڑے پیمانے پر انعقاد، سینکڑوں لوگوں نے کی شرکت

0
0

لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ جاری وکشت بھارت سنکلپ یاترا (VBSY) کے ایک حصے کے طور پر آج کیلم دیوسر میں ایک اعظیم وشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں مختلف دیہات بوذگام، آگرو، گنڈ،اور ٹنکی پورہ کے علاوہ دیگر ملحقہ دیہات کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جانکاری کیمپ سے مستفید ھو? ، اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کیمپ میں مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کرنے کے بعد منعقدہ کیمپ کے مقاصد اور فوائد کے بارے میں جانکاری فراہم کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے خاص طور سے معلوماتی سیشنوں کی ایک سیریز کے ذریعے یہ پہل نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے، جس سے مقامی کمیونٹیز کو ان کی ترقی کے لیے ضروری علم اور وسائل کے ساتھ بااختیار بنایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے آئی سی ڈی ایس کے افسران ، سپروائزروں، ورکروں اور ہیلپروں کے کام کاج اور محنت کی سراہنا کی۔ دریں اثنا مستحق لوگوں کو آیوشمان بھارت،پی ایم جے اے وائی، پی ایم غریب کلیان، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم کسان اور جن دھن یوجنا کے علاوہ دیگر فلاحی سکیموں کے فوائد کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔کیمپ میں مختلف محکموں آئی سی ڈی ایس، رورل ڈیولپمنٹ ، ریونیو، اگریکلچر، صحت اور ہارٹیکلچر کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے جن میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے سی ڈی محمد عمران خان, اے سی آر امتیاز العزیز، تحصیلدار دیوسر شکیل احمد، بی ڈی او محمد خلیل، سی ڈی پی او محبوبہ اختر ، سپروائزرس شریفہ اختر ، حسینہ اختر، نسیمہ اختر اور منیرہ اختر کے علاوہ آنگن واڈی ورکرس اور ہیلپیرس شامل تھے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی ڈی سی ،اور اے سی ڈی کو گلدستوں سے استقبال کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا