چنار پرائمری سکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد

0
0

’دنیا ہمارا گھر ہے‘کے موضوع پر ثقافتی میلے کا انعقاد
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍چنار پرائمری اسکول، سینک اسکول نگروٹہ کے پرائمری ونگ، نے اپنا سالانہ ثقافتی میلہ 2023 کوسینک اسکول کے آڈیٹوریم میں منایا۔ اس تقریب کو آرمی وائیوز کی زونل نائب صدر ڈاکٹر نمیتا سنگھ کی موجودگی میں سجایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ویلفیئر ایسوسی ایشن اے کے دیسائی نے شرکت کی جبکہ سینک اسکول نگروٹہ کے پرنسپل اور سی پی ایس کے چیئرمین، لیفٹیننٹ کرنل امیت سیلوٹ، وائس پرنسپل، سی پی ایس کے اکیڈمک سکریٹری بھی تقریب میںموجود رہے ۔وہیںفیسٹ کا آغاز مہمان خصوصی ڈاکٹر (مسز) نمیتا سنگھ کے رسمی استقبال کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ثقافتی نمائش کے افتتاح کے موقع پر روایتی چراغ روشن کیا۔وہیںسی پی ایس کے ہونہار طلباء کی طرف سے مختلف دلکش پرفارمنس پیش کی گئیں۔دریںا ثناء چنار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس پروین اختر دیسائی نے اس کے بعد اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں تعلیمی سیشن 2023-24 کے دوران ادارے کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا