جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا سینئر آئی اے ایس آفیسر اٹل ڈلو کی جموں و کشمیر کے نئے چیف سکریٹری کے طور پر تقرری کا خیر مقدم اور مبارکباد

0
0

چیف سکریٹری کی تقرری سے جموں کشمیر مزید تر قی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا: فورم چیئرمین فاروق تانترے
لازوال ڈیسک
سری نگر/جموں ؍؍ جموں و کشمیر رہبرتعلیم ٹیچرز فورم نے جموں کشمیر کے سینئر (آئی اے ایس )آفیسر اٹل ڈلو کی یہاں پر بطور چیف سیکریٹری کے تقرری پر مرکزی سرکار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اٹل ڈلو کو مبارک باد پیش کی ہے -فورم کے ترجمان اعلی مظفر احمد وانی کی طرف سے یہاں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے چیئرمین فاروق احمد تانترے جو کہ نیشنل اولڈ پینشن ریسٹوریشن یونائیٹڈ فرنٹ (NOPRUF) کے چیئرمین بھی ہیں، نے نئے چیف سیکرٹری اٹل ڈلو کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور جموں وکشمیر میں ان کی ماضی کی خدمات کو سراہاتے ہوئے اسے مرکزی سرکار کا ایک بہترین فیصلہ قرار دیا ہے -انہوں نے کہا ایک تجربہ کار، ایماندار اور قابل ایڈمنسٹریٹر ا ٹل دلو کو جموں و کشمیر کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کرنے پر وہ حکومت ہند خاص طور پر(ایم ایچ اے )کا شکریہ ادا کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب لوگوں بالخصوص جموں کشمیر کے ملازمین ، اساتذہ کے لئے ایک قابل فخر بات ہے کہ جموں و کشمیر کے باشندے اور سینئر آئی سے ایس آفیسر کو یہاں کا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایل جی منوج سنہا کی قیادت اور قابل و تجرکار چیف سیکریٹری کی سربراہی میں جموں و کشمیر ترقی کی مزید نئی بلندیوں کو چھو ئے گا- انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جموں کشمیر میں اٹل ڈلو کی مختلف عہدوں پر انجام دیئے گئے خدمات قابل سراہنا ہیں – انہوں نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے تمام علاقوں اور یہاں کے معملات اور مشکلات سے واقف ہیں- انہوں نے کہا کہ وہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ نئے چیف سیکریٹری بہتر طریقے سے عوام اور ملازمین کے مشکلات کا ازالہ کر پائیں گے- انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملازمین انجمنوں پر عائد مختلف پابندیوں پر وہ نظر ثانی کر کیانجمنوں کو اپنی جائز، مانگو ں کو حکام بالا تک پہنچانے میں اجازت فراہم کریں گے – ان کے علاوہ فورم کے دیگر سینئر ممبران بشمول وائس چیئرپرسن نینو لتا، جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان اور دیگران نے بھی نئے تعینات ہوئے سینئر آئی اے ایس آفیسر اٹل ڈلو کا جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملازمین بالخصوص اساتذہ کے زیر التوا ئ￿ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا