لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے سریش رینہ کوایک خط پیش کیا جو جموںوکشمیر یوٹی کے لئے یوتھ ووٹر اویرینس ایمبسڈرکے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔ اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ سریش رینہ ایک کرکٹ لیجنڈ اور ہندوستان میں ایک قابل احترام شخصیت ہونے کے ناطے بالخصوص نوجوانوں میں کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس اثر و رسوخ کو زیادہ سے زیادہ اَفراد کو اِنتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے اِستعمال کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ اور شہریوںکی شمولیت میں اِضافہ ہوگا۔تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے سریش رینہ نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے بہت سے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اچھا کھیل رہے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگ قومی اور بین الاقوامی سطح پر آئیں گے۔بعد میں اُنہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے نوجوان بھی آگے آئیں اور اَپنے اُمیدواروں کو مزید منتخب کرنے کے لئے 9 ؍دسمبر 2023 ء سے پہلے خود کو بطور ووٹر رجسٹر کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت مند جمہوریت کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔اِس موقعہ پرریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمشنر کلدیپ کرشن سدھا بھی موجود تھے۔