پٹیل وفد کے ساتھ پہنچے سنگاپور

0
0

گاندھی نگر// گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گجرات کے وفد کے ساتھ جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو سنگاپور پہنچے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر پٹیل نے اپنے سنگاپور دورے کا آغاز سنگاپور کے وزیر تجارت اور صنعت گن کم یونگ سے ملاقات سے کیا۔ اس دورے کا اہتمام وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کو فروغ دینے اور آئندہ سمٹ میں سنگاپور کی شرکت کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) سوپنندو موہنتی، سنگاپور بزنس فیڈریشن (ایس بی ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کوک پنگ سون اور ایس بی ایف کے تحت جنوبی ایشیا بزنس گروپ کے نائب صدر پرسون مکھرجی اور وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔
مسٹر پٹیل کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت مسٹر گن کم یونگ سے ملاقات کی اور سنگاپور اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارت، کمرشل اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مسٹر بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں گجرات سب سے آگے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں گجرات ترقی کا رول ماڈل بن گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا