بجلی صارفین کیلئے ایک بڑی راحت

0
0

مرکزی حکومت نے موسم سرما میں بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے 293 میگاواٹ اِضافی بجلی مختص کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ مرکزی حکومت نے شدید سردیوں کے دوران بجلی صارفین کو دی جانے والی ایک اور راحت میں مغربی بنگال ،بہار اور یہاں تک کہ بھوٹان کے دُور دراز پاور ہائوسز سے بجلی کی منتقلی کر کے جموںوکشمیر کے لئے چوبیس گھنٹے بجلی کی تقسیم میں تقریباً293 میگاواٹ کا اِضافہ کیا ہے۔جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (جے کے پی ڈی ڈی) کے ترجمان کے مطابق آج کے ڈیجیٹل دور میں جدید ٹولز اور سافٹ ویئرطلب، دستیابی اور یقینی طور پر نیٹ ورک فزیبلٹی پر منحصر کسی بھی اِنسانی مداخلت کی ضرورت کے بغیر خودکار طریقے سے بجلی کی منتقلی اور اِنتظام کوقابل بناتے ہیں۔30 ؍نومبر 2023 ء کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک حالیہ خبر میں اُٹھائے گئے خدشات کو دور کرتے ہوئے جس میں جموں و کشمیر میں رُکاوٹوں میں اضافے کو اُجاگرکیا گیا تھا، ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اِن رُکاوٹوں میں ایک مستقل مسئلہ بجلی کے حقیقی لوڈ کا عدم انکشاف ہے۔ صارفین کو بجلی کی فراہمی کے اَوقات کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ سمارٹ میٹرنگ ایک مشن موڈ میں نافذ العمل ہے اور توجہ سمارٹ میٹروں سے بھرے علاقوں میں بلاتعطل اورباقاعدگی سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جبکہ نقصانات کو بھی کم کرنا ہے۔سمارٹ میٹرنگ کے بغیر علاقوں میں محکمہ بجلی کی فراہمی کے اِتنے ہی گھنٹے برقرار رکھے ہوئے ہے جتنے گذشتہ برس کے دوران برقرار رکھا گیا تھا۔ مزید برآں، ایک کٹوتی کا شیڈول بھی موجود ہے جو عوام کو کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئے مستعدی سے شائع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ خبروں میں حمام کے ذکر کے برعکس، بجلی ہیٹنگ کے لئے بنیادی اور ترجیحی ذریعہ بنی ہوئی ہے، جہاں لوگ خام نیکروم تاروں یا نان تھرموسٹیٹ سے لیس ہیٹر اِستعمال کرتے ہیں جو دن بھر فعال رہتے ہیں۔اُنہوں نے عجلت کو تسلیم کرتے ہوئے اس طرح کے فرسودہ اور ماحول دوست الیکٹرک ہیٹنگ سسٹمز کے اِستعمال کو بند کرنے پر زور دیابالخصوص جب دُنیا فوسل ایندھن سے صاف، زیادہ دیرپا توانائی کے طریقوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اُنہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ محکمہ کی جانب سے ممنوعہ متعدد کروڈہیٹر کے پی ڈی سی ایل کے انفورسمنٹ سکارڈز نے حال ہی میں کی گئی انسپکشن مہم کے دوران برآمد کئے ہیں۔شدید موسمی حالات میں بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کو برقرار رکھنے کے علاوہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ غیر قانونی ہکنگ کے واقعات کو ختم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ گذشتہ سات دنوں میں ہی کے پی ڈی سی ایل کی انسپکشن ٹیموں نے خطہ کشمیر کے مختلف اَضلاع میں 7,585 معائینہ کیا اور نادہندگان پر 68 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاہے۔حکومت کی جانب سے آج کی گئی بجلی کی نئی الاٹمنٹ کے بارے میں جموں و کشمیر کو بتایا گیا کہ جموں و کشمیر بنیادی طور پر پن بجلی پر منحصر ہے اور دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے موسم سرما کے دوران پیداوار میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نتیجتاً، سردیوں کے دوران بجلی کی فراہمی کا تقریبا 85 فیصد تھرمل پلانٹس سے حاصل کیا جاتا ہے تاکہ سردیوں کے دوران کمی کو پورا کیا جاسکے۔تاہم یو ٹی سال بھر دیرپا اور مستحکم بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس سمت میں موجودہ مالی برس کے دوران یو ٹی نے 1600 میگاواٹ سولر توانائی ، 900 میگاواٹ ہائیڈرو اور تھرمل پلانٹس سے اضافی 500 میگاواٹ کے لئے تاریخی پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) کیا ہے جو فی الحال شکتی پالیسی کے تحت یو ٹی اِنتظامی کونسل کے فیصلے کے بعد جاری ہے۔ اس سے نہ صرف خطے کے لئے وسائل کی مناسبت میں مدد ملے گی بلکہ ہائیڈرو ، تھرمل ، شمسی پیداوار کا بہترین مرکب بھی فراہم ہوگا جبکہ ہوا کی توانائی کو بھی بروئے کار لانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ قابل تجدید توانائی کے پیچھے موجود طاقت کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال کیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا