ایس ٹی اوز کیلئے جی ایس ٹی پر دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام شروع

0
262

ملک کی وسیع تر اقتصادی ترقی کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمیونٹی کے درمیان اہم شراکت داری کو فروغ ملے گا:نمرتا ڈوگرہ
لازوال ڈیسک

جموں/سری نگر؍؍انسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف اِنڈیا اور سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے اِشتراک سے سٹیٹ ٹیکسز اَفسران کے لئے گڈز اینڈ سروس ٹیکس پر دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام یہاں جموں اور سری نگر میں بیک وقت شروع ہوا۔جموں میں پروگرام کا اِفتتاح ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ نے کیا جبکہ سری نگر میں سیشن کا اِفتتاح ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ کشمیر شکیل مقبول نے کیا۔پہلے سیشن میںدہلی سے آئی سی اے آئی کے ریسورس پرسنوں اچل جین دہلی اور جموں کے سی اے ونیت کوہلی نے جموں ڈویژن کے اَفسران کو تعلیم دی جبکہ اسی طرح کی مشق سری نگر میں دہلی سے سی اے کپلیشور بھلا نے کی۔سوال و جواب سیشن میں ایس ٹی اوز کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیاجس میں اکاؤنٹنگ کے بنیادی تصورات سے لے کر پیشگی اور تکنیکی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وسائل رکھنے والوں نے متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جن میں اکاؤنٹنگ کا دائرہ کار اور طریقہ کار، ڈبل انٹری سسٹم، ڈیبٹ اور کریڈٹ نوٹ، اکاؤنٹس کی درجہ بندی، کیپٹل اور ریونیو کی وصولی اور اَخراجات، جی ایس ٹی کا حساب کتاب، فرسودگی کا حساب، لیجر پوسٹنگ اور ٹرائل بیلنس کی تیاری شامل ہیں۔دن کے دوسرے سیشن میں آئی سی اے آئی کے ریسورس پرسن سی اے نمیت ورمانے فائنانشل سٹیٹ منٹ کی تیاری کے لئے لیکچردیا جبکہ سی اے عمر بشیر نے سری نگر میں صوبہ کشمیر کے اَفسران کے لئے اِسی طرح کے موضوع کا احاطہ کیا۔ صلاحیت سازی پروگرام میں رئیل سٹیٹ،ہاسپٹلٹی اور سیاحتی شعبے سے متعلق جی ایس ٹی قانون، بینکنگ اور اِنشورنس اِنڈسٹری، کام کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ بینکنگ اور بیمہ کمپنیوں کے مالیاتی بیانات کا جی ایس ٹی کے تناظر میں تجزیہ کرنے کے معاملات ، ریڈ فلیگ رپورٹس کی اقسام، تفتیشی تجربات ۔ عملی بصیرت کے ساتھ دلچسپ معاملات، جی ایس ٹی کے تحت جانچ پڑتال اور آڈِٹ اور ریٹرن اور اِی۔انوائسنگ کے نظام کا جائزہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صلاحیت سازی کے پروگرام کو شرکأ کی جانب سے ناقابل یقین حد تک مثبت آرأ موصول ہوئیں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نمرتا ڈوگرہ نے کہا کہ صلاحیت سازی پروگرام کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی موجودگی میں آئی سی اے آئی کے ساتھ محکمہ کی طرف سے حال ہی میں طے پانے والے مفاہمت نامے کانتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سٹریٹجک اَقدام نہ صرف محکمہ کے ٹیکس افسران کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ ملک کی وسیع تر اقتصادی ترقی کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمیونٹی کے درمیان اہم شراکت داری کو بھی فروغ ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا