جے کے ایس ایس بی امتحان:ڈوڈہ میں نگران عملے کو تربیت دی گئی

0
188

امتحانات کے بغیر کسی رکاوٹ اور شفاف عمل کو یقینی بنانے پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍10 دسمبر 2023 کو مقرر پنچایت سکریٹری (VLW) کی بھرتی کے لیے جے کے ایس ایس بی امتحان کے پیش نظر، ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ کی قیادت میں، نگران عملے کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ وہیںڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس ٹریننگ کا مقصد آئندہ امتحانات کے بغیر کسی رکاوٹ اور شفاف عمل کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پرضلعی کوآرڈینیٹر جے کے ایس ایس بی پریتم لال تھاپا (ممبر جے کے ایس ایس بی )، اور ابھے اندو شرما (انڈر سکریٹری ) نے 400 شریک تفتیش کاروں بشمول سینٹر سپرنٹنڈنٹس، امتحانی کوآرڈینیٹر اور مبصرین کو بریفنگ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔دریں اثناء تربیت میں او ایم آر پر مبنی معروضی قسم کے تحریری امتحان کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا، جس سے عملے کو امتحانی عمل کے دوران ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پراے ڈی سی ڈوڈہ، روی کمار بھارتی نے ٹرینیز سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ مراکز میں امتحان کے صاف اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وہیں پروٹوکول کی پیروی کے عزم کو امتحان کی کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا