کرشی وگیان کیندر سانبہ کے زیر اہتمام وکشت بھارت یاترا کا ویب کاسٹ

0
150

پروگرام میں ضلع کے مختلف بلاکس سے 100 سے زائد کسانوں اور فارم خواتین نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ کرشی وگیان کیندر، سانبہ نے پروفیسر بی این ترپاٹھی، وائس چانسلر، شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، جموں کی قیادت میں اور پروفیسر ایس کے گپتا، ڈائریکٹر ایکسٹینشن کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ وہیںکے وی کے کے احاطے میں وکشت بھارت یاترا کی ویب کاسٹ بھی کیا گیا۔واضح رہے وی بی وائی ضلع میں 26 نومبر 2023 کو شروع ہوا۔ اس پروگرام میں ضلع کے مختلف بلاکس سے 100 سے زائد کسانوں اور فارم خواتین نے حصہ لیا۔ آغاز میں، ڈاکٹر سنجے کھجوریا، چیف سائنٹسٹ اور سربراہ آن لائن موڈ کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوئے اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہیں کے وی کے سانبہ کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومت ہندکے مختلف اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وکشت بھارت یاترا کے کردار کی وضاحت کی۔انہوں نے قدرتی کاشتکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مزید، انہوں نے قد رتی کاشتکاری اور مٹی کی صحت کے فوائد اور ضلع کے بارانی علاقوں میں ان کی مناسبیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا