ٹی ایس او دربشالہ ہارون رشید اور ڈی ڈی سی بونجواہ نے تحصیل بونجواہ کا دورہ کیا

0
172

مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کو کیا سماعت،ازالے کی یقین دہانی کرائی
عاشق وانی
کشتواڑ؍؍کشتواڑ کے دور دراز تحصیل بونجواہ میں ٹی ایس او درابشالا ہارون رشید لوگ کی پکار سننے کے لیے پہنچے جہاں ان کے ہمراہ علاقہ بونجواہ کی ضلع ترقیاتی کونسلر ممبر آیمنہ چودھری بھی تھی۔کچھ ہفتے پہلے لازوال اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں عوام بونجواہ کا سب سے بڑا مسئلہ راشن کارڈ اپڈیشن کا تھا راشن کارڈ اپڈیٹ کرنے کے لیے علاقہ کے ہر ایک راشن کارڈ ہولڈرز کو 20 کلومیٹر سے لے کر 80 کلو میٹر سفر کر کے آن لائن اپ ڈیٹ کرانا پڑتا ہے، اور اس میں غریب اور مزدور لوگوں کے وقت کے ساتھ بہت زیادہ پیسہ بھی خرچ ہورا ہے ، اگر اس وقت انتظامیہ کی جانب سے گھر سے آن لاین کے بلند بانگ دعوے ہیں پھر عوام کو کیوں پریشان اور مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے اس مسئلے پر انتظامیہ عوامی نمائندے اور لیڈر شپی خاموش کیوں ہے خبر کا اثر ہوا ٹی ایس او نے دورہ کر کے معائنہ و جائزہ لیا اور عوام کے سارے درپیش مسائل کو غور سے سننا۔ ٹی ایس او نے کہا کہ میں نے راشن گھاٹوں کا جائزہ لیا ، سردیوں کا راشن ڈمپ ہو رہا ہے ، eKYC بھی ہورہی ہے بقایا والوں کا ایڈیشنل راشن بھی ملے گا ، اور تمام مسئلے مسائل اور پریشانی و مشکلات پر جلدی کاروائی کی یقین دہانی بھی کروائی ، اور اپنے تمام ڈیلرز کو عوامی مشکلات و پریشانی جلد از جلد حل کرنے کی سخت ہدایت دئی۔اس موقع پر ڈی ڈی سی بونجواہ نے کہا کہ عوام کو وقت پر راشن فراہم ہو اور عوام کو گورنمنٹ کی تمام سکیوں کا فائدہ ان کے گھروں تک پہنچے اور ہماری عوام کو کیس بھی پریشانی و مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا