بی جی ایس بی یو راجوری میں’گورننس کے 9 سال‘،’مشن لائف‘،’ای بی ایس بی‘اور’سوچھتا‘ پر سالانہ ثقافتی تقریب کا اختتام

0
261

وی سی پروفیسر اکبر مسعودنے طلباء کی زندگی میں استاد کے کردار، تنوع میں اتحاد اور ذمہ دار اور باشعور شہریوں کے کردار پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ سیوا سوشاسن اور غریب کلیان کے 9 سال مکمل ہونے پرایک بھارت شریشٹھ بھارت، مشن لائف ای بی ایس بی ،سوچھتااور دیگر متعلقہ موضوعات پر سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، راجوری کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ تقریب آج یہاں بی جی ایس بی یو میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پربابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، راجوری کے وائس چانسلرپروفیسر اکبر مسعودنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر علی اصغر شاہ ڈین اکیڈمک افیئرز، بی جی ایس بی یو مہمان ذی وقار تھے۔وہیں غلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی سی اور پی آئی بی جموں وکشمیر نے تقریب کی صدارت کی ۔وہیںپروفیسر اکبر مسعود، وائس چانسلر، بی جی ایس بی یو راجوری نے راجوری میں تقریب کے انعقاد کے لیے سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جموں و کشمیر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی کے پروگرام حکومت اور عام عوام کے درمیان معلومات کے پل کا کام کرتے ہیں۔ وائس چانسلر، بی جی ایس بی یو راجوری نے کہا کہ ڈسپلے اور ماہرین کے لیکچرز کے ذریعے پھیلائی جانے والی قیمتی معلومات مقامی لوگوں کو مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے اور کاروباری بننے کے بارے میں سوچنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے طلباء کی زندگی میں استاد کے کردار، تنوع میں اتحاد اور ذمہ دار اور باشعور شہریوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔وہیںغلام عباس، جے ڈی، سی بی سی اور پی آئی بی، جے اینڈ کے نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی بی سی کے پاس دیہی اور شہری علاقوں میں عام لوگوں میں معلومات اور بیداری پھیلانے کا مینڈیٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ سی بی سی نمائش، ثقافتی پروگرام، سیمینارز، ماہرین کے لیکچرز، مقابلے وغیرہ کا استعمال کرتا ہے تاکہ عوام کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ حکومتی فوائد سے استفادہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا