نو تعمیر شدہ خانقاہ کے چھوٹے گنبد اور باہری چھت پر نصب شدہ اعلی قسم کی لکڑی پر منقش ختمبند فرش جگہ جگہ سے پھٹنے لگا

0
237

جے کے پی سی سی کی کارکردگی اور سول انجینئرنگ کشمیر پرعوامی حلقوں نے کیا سوالیہ نشان عائد
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍وادی کشمیر کے شش بقہ جات میں شامل تاریخی خانقاہ ریشیہ اویسیہ واقعہ چرارشریف کے بغل میں احاطے کی طرف موجود دونوں چھوٹے میناروں کے نیچے فرش پر لگائے گئے پلے بورڈ کو نامعلوم سمت سے بارشوں کا پانی آنے کی وجہ سے زبردست نقصان ہوا ھے اگرچہ خانقاہ کی چھت، بیرونی کناروں گبندوں اور میناروں کے نیچے حصوں پر19 ایم ایم پلے لگوانے کے بعد اسی پلے کے سہارے کروڈوں روپیہ مالیت سے تیار شدہ اورکشمیری فن ثقافت سے اراستہ ختم بند تالو فرش کی سجاوٹ کیلئے پیوستہ کیا گیا ھے تاہم گذشتہ برس کی طرح خلاف توقع آج بھی آسمانی بارشوں کا پانی ان چھوٹے مناروں اور گبندوں کے اندر داخل ہوکر پلیوڈ کے علاوہ قیمتی ختم بند لکڑی پھوڑتے ہویئے باھر کی طرف نکل گیا جسکی وجہ سے نہ صرف خانقاہ کی خوبصورتی میں بگاڑ پیدا ھوا بلکہ نماز ظہر کے موقعے پراج کہیں زائرین نے متعلقہ کنسٹریکشن کمپنی جموں وکشمیر پروجیکٹ کی ناقص کارکردگی بلکہ کشمیر کی سول ایجنرینگ شعبے پر طرح طرح کے سوال اٹھائے۔ درایں اثنا شیخ العالم ریسرچ کمیٹی کے عہداروں نے بھی معمولی بارشوں کے سبب تاریخی خانقاہ کے ختم بند تالو کو بار بار ہونے والے بھاری نقصان پر غم والم کا اظہار کرتے ہویئے۔ نئے چیف سیکٹریرء شری اٹل ڈھلو صاحب سے مذکورہ خانقاہ کے تعمیری عمل میں ہوئی بد عنوانیوں کا پردہ اٹھانے اور اسکی مرمت کے نام پر کئے گئیلوٹ کھسوٹ کا دوبارہ اڈٹ کروانے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا