جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دُور کریں گے: الطاف بخاری

0
144

بابا ٹور اینڈ ٹریولز کے مالک بلبیر سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ اپنی پارٹی میں شامل ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ زوال پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹرز کے خدشات کو دور کرے گی۔’’جموں و کشمیر میں خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کوویڈ 19 وبائی صورتحال کے بعد ٹرانسپورٹ سیکٹر اور دیگر کاروباری اداروں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ تاہم، حکومت کی طرف سے ان کے خدشات پر توجہ نہیں دی گئی،‘‘ الطاف بخاری نے یہاں گاندھی نگر، جموں میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔پروگرام کا انعقاد صدر شیڈیول کاسٹ ونگ بود ھراج بھگت اور خواتین ونگ جموں کی صوبائی صدر پونیت کور نے کیا تھا۔اس موقع پر بلبیر سنگھ بابا (بابا ٹور اینڈ ٹریولز کے مالک) اور ان کے حامیوں امرجیت سنگھ، دیویندر سنگھ، رمنیک سنگھ، گروویر سنگھ، راجندر سنگھ، اور دیگر نے الطاف بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو زمینی سطح پر تقویت ملے گی اور ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔اپنی تقریر میں، انہوں نے کہا کہ،’’جموں میں ٹرانسپورٹ سیکٹر اور کاروباری اداروں کو خاص طور پر دربار موو عملبند ہونے کے بعد نقصان ہوا ہے۔ دربار موو روایت نے ثقافتی تبادلے، دو خطوں کے درمیان بہتر افہام و تفہیم اور تجارت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا تھا۔دربار موو کو روکنے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جموں میں لوگوں میں غم و غصہ ہے اور وہ دربار موو کے عمل کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔لہٰذا، جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے کہا اور کہا کہ ’’اگر ہم جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بناتے ہیں، تو ہم دربار موو عمل کو بحال کریں گے۔‘‘دریں اثنا، انہوں نے تقسیم کی سیاست کے لیے روایتی سیاسی جماعتوں کوہدف تنقیدبنایااورکہاکہ ان جماعتوں نے نے جموں اور کشمیر کے خطوں کے درمیان ایک تفریقپیدا کر دی ہے۔ تاہم، اپنی پارٹی برادریوںاور دو خطوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے اس فرق کو پر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جو برادریوں اور خطوںکے درمیان غلط فہمی کو جنم دیتی ہے۔ ہماری پارٹی اتحاد، بھائی چارے اور باہمی افہام و تفہیم پر یقین رکھتی ہے جو جموں و کشمیر میں بہت ضروری امن اور خوشحالی لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی اس وقت وجود میں آئی جب لوگوں میں کوئی امید نہیں تھی کیونکہ روایتی سیاسی جماعتیں 5 اگست 2019 کے بعد سامنے آنے اور عوام کی نمائندگی کرنے کو تیار نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بغیر کسی تنازعے کے عوام کو سچ بتانے پر یقین رکھتی ہے۔’’جموں و کشمیر کا مستقبل بھارت کے ساتھ ہے جسے کبھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا‘‘۔انہوں نے روایتی سیاسی جماعتوں پر تقسیم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا۔شمولیتی پروگرام میں موجود اہم شخصیات والوں میں نائب صدر عثمان مجید جنرل سیکرٹری، وجے بکایا صوبائی صدر جموں، منجیت سنگھ صوبائی سینئر نائب صدر، فقیر ناتھ صوبائی نائب صدر نرمل کوتوال، صوبائی نائب صدر شیخ شفیع ،جموں و کشمیر ٹریڈ یونین کے صدر اعجاز کاظمی، او بی سی صدر بھگت رام، یوتھ ونگ کے نائب صدر جموں، رقیق احمد خان، جنرل سیکرٹری، ابھے بکایا، یوتھ ونگ کے صوبائی صدر جموں، وپل بالی، صوبائی صدر لیگل سیل وکرم راٹھور، صوبائی صدر خواتین ونگ جموں، پونیت کور، صوبائی صدر جموں، ٹریڈ یونین، راج کمار شرما، ریتو پنڈتا، شیوم چودھری، انیرودھ کھجوریہ، سندیپ وئید، جوگندر سنگم، وشال جیوتشی، دیویندر سنگھ گل، وشال جیوتشی، وشال نارانیہ اور دیگر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا