بحیرہ احمر کی حفاظت غزہ تنازع کے خاتمے سے منسلک ہے: حوثی

0
196

صنعا،  یمن کے حوثی باغیوں نے جی 7 کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی شپنگ کی حفاظت اسرائیل-حماس تنازعہ کو ختم کرنے سے منسلک ہے۔
حوثی گروپ نے ال مسیرہ ٹی وی کے ذریعے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا، ’’بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت اور بحری جہاز گیلکسی لیڈر کی قسمت فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی پسند اور اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے میں ان کے اہداف سے جڑی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جی7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیل اور غزہ کی صورتحال پر ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں حوثیوں سے شہریوں پر حملے اور بین الاقوامی شپنگ لین اور تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کو فوری طور پر بند کرنے اور ایم/وی گیلکسی لیڈر کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے عملے کو 19 نومبر کو بین الاقوامی پانیوں کے علاقے سے غیر قانونی طور پر یرغمال بنالیا گیا تھا۔
7 اکتوبر کواسرائیل-حماس تنازع شروع ہونے کے بعد سے حوثی نے اسرائیل کی جانب میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز گلیکسی لیڈر کے ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حوثی گروپ شمالی یمن کے بیشتر حصے پر کنٹرول کررہا ہے، جس میں دارالحکومت صنعا اور اسٹریٹجک ریڈ سی پورٹ سٹی حدیدہ بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا