ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی :ڈائریکٹر ہاٹی کلچر
شاہین امین
بًگام//ڈائریکٹر ہاٹی کلچر کشمیر نے وسطی ضلع بڈگام میں محکمہ کے کام کاج اور مرکزی معاونت والی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر موصوف نے گوپال پورہ میں نرسری کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر موصوف نے آفیسران سے تلقین کی کہ وہ ضلع میں کسانوں اور باغ مالکان کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے زمینی سطح پر اقدامات ا±ٹھائیں۔ڈائریکٹر نے ناگام چاڈورہ اور پکھر پورہ کا معائنہ کیا جس دوران ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پادائش میں موقع پر ہی معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔نمائندے شاہین امین کے مطابق ڈائریکٹر ہاٹی کلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے سنیچر کے روز وسطی ضلع بڈگام میں محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر نے گوپال پورہ میں قائم نرسری کا بھی معائنہ کیا جس دوران ناظم کو بتایا گیا کہ وہاں پر پانچ ہزار کے قریب پودے لگائے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر نے فٹلی پورہ چرار شریف میں فروٹ نرسری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر تعینات آفیسران سے تلقین کی کہ وہ باغ مالکان کو سہولیات بہم رکھنے کی خاطر تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کرئے۔ انہوںنے کہاکہ نئی سائنسی تحقیقات کی بنیاد پر ہی باغ مالکان کو جانکاری فراہم کی جائے تاکہ وہ بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔ ڈائریکٹر نے ناگام چاڈورہ اور پکھر پورہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پا کر موقع پر ہی معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ چیف ہاٹی کلچر آفیسر کو موقع پر ہی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے ضلع میں قائم دفاتروں کا بھی معائنہ کیا اور ملازمین سے تاکید کی کہ وہ ڈیوٹیوں پر وقت مقررہ پر حاضر رہے۔ انہوںنے کہاکہ غفلت برتنے والے ملازمین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوںنے آفیسران سے تاکید کہ وہ ضلع میں کسانوں اور باغ مالکان کو نئی سائنسی تحقیق کے بارے میں بیداری مہم شروع کرئے تاکہ وہ بھی نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرسکے۔