ممتا بنرجی بنگال کے عوام کی آواز کو خاموش نہیں کراسکیں گی: امیت شاہ

0
94

کلکتہ//دھرم تلہ میں منعقد بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دیدی نے اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرانے کیلئے دو مرتبہ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کو اسمبلی سے معطل کردیا ہے دیدی اسمبلی میں ادھیکاری کو روک سکتی ہیں مگر وہ بنگال کے عوام کی آواز خاموش نہیں کر سکتیں بنگال کے لوگ کہتے ہیں، "دیدی، تمہارا وقت ختم ہو گیا ہے۔

امیت شاہ کی موجودگی میں بنگال بی جے پی لیڈروں نے تقریر کرتے ہوئے دعوے کئے کہ بنگال میں بڑی جیت حاصل کرنے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی ۔تقریر کے آغاز میں امیت شاہ نے کہا کہ بنگال کی آواز کہاں گئی؟ انہوں نےاپنی تقریر کے آغاز میں جھک کر بنگال کے مقدس سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس مٹی نے ہمیشہ ملک کی رہنمائی کی ہے۔گرو رابندر ناتھ ٹیگور، نیتا جی سبھاس چندر بوس، سوامی وویکانند، شیاما پرساد مکھوپادھیائے، آشوتوش مکھوپادھیائےکی تصویروں پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔

امیت شاہ نے کہا کہ بنگال کے عوام نے اشارہ دیدیا ہے کہ بنگال میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہی بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی بنگال کی 40لوک سبھا کی بیشتر سیٹوں پر بی جے پی جیت حاصل کرے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا