شدید دھند کے باعث کار اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

0
304

انوپ پور، // مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع میں گھنی دھند کی وجہ سے ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں آج تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیتھری تھانہ علاقے کے لپٹا کے قریب گھنے دھند کے باعث ایک کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں کار میں سوار پروین اگنی ہوتری (45) اور سلیم (50) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ کار میں سفر کرنے والی منی بائی راٹھور (55) کی ضلع اسپتال میں موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا