وزیراعظم روزگار میلے میں 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے

0
227

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو روزگار میلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 51 ہزار سے زیادہ نئے بھرتی کئے گئے ملازمین کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔وزیراعظم نئے بھرتی ہونے والے ملازمین سے خطاب بھی کریں گے۔روز گار میلہ پورے ملک میں 37 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ اس پہل کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف مقامات پر ملازمین بھرتی کئے جارہے ہیں۔ نئے بھرتی کئے گئے ، پورے ملک سے منتخب یہ افراد مختلف وزارتوں / محکموں بشمول ریونیو کا محکمہ ، امور داخلہ کی وزارت ، اعلیٰ تعلیم کا محکمہ، اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، مالی خدمات کا محکمہ، وزارت دفاع، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور محنت اور روز گار کی وزارت میں سرکاری ملازمتیں جوائن کریں گے۔روز گار میلہ ، روز گار پیدا کرنے کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ امید ہے کہ روز گار میلہ ، روز گار پیدا کرنے میں اضافہ کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو بامعنی امداد فراہم کرے گا اور انہیں ملک کی ترقی میں شرکت کے لئے با اختیار بنائے گا۔نئے بھرتی کئے گئے ملازمین اپنے اختراعی خیالات ، اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی صنعتی ، اقتصادی اور سماجی ترقی کو مستحکم کرنے کا کام کریں گے اور اس طرح وزیر اعظم کے ‘وکست بھارت’ کے ویڑن کو حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔نئے بھرتی کئے گئے ملازمین کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعہ، جو آئی گاٹ کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول ہے، خود کی تربیت کرنے کا موقع حاصل کریں گے۔ کرم یوگی پرارمبھ ایک ایسا آن لائن ماڈیول ہے، جس میں کہیں بھی اور کسی بھی ڈیوائس کے ذریعہ سیکھنے کے 800 سے زیادہ ای- لرننگ کورس دستیاب ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا