خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ

0
124

ملوث روہنگیائی باشندہ ہی سرغنہ نکلا:ایس ایس پی بانڈی پورہ
یواین آئی

سری نگر؍؍ایس ایس پی بانڈی پورہ ونود شرما نے منگل کے روز کہاکہ ضلع میں روہنگیائی خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث سرغنہ روہنگیائی باشندہ نکلا۔انہوں نے کہاکہ معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ایس ایس پی بانڈی پورہ ونود شرما نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پولیس اسٹیشن حاجن کو 23نومبر 2023کو قابل اعتماد ذرائع سے روہنگیائی خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ اور انہیں شادی کے نام پر فروخت کرنے کی ایک اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی عمل ہے کیونکہ بنگلہ دیشی پناہ گزین کیمپوں سے روہنگیائی خواتین کو بھارت میں غیر قانونی طورپر لانا اور دوسرا دولہن کے طورپر ان کی فروخت(انسانی اسمگلنگ) جرم کے دائرے میں آتا ہے۔موصوف ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے اس کیس میں کل ملا کر پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے منظور عالم ولد محمد الیاس نامی روہنگیائی اس پورے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ’’دو روہنگیائی خواتین شادی شدہ پائی گئیں اوراس حوالے سے قانون کے مطابق ضروری کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا