’’بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر ایک پر عائد ہوتی ہے ‘‘

0
215

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ نے پاسکو ایکٹ پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ نے یہاں ایم وی انٹرنیشنل اسکول میں "بچوں کے تحفظ کے جنسی جرائم سے متعلق ایکٹ، 2012 پاسکو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000” پر ایک قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںبیداری پروگرام کا افتتاح یش پال کوتوال، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ نے رسمی چراغ روشن کر کے کیا۔یش پال کوتوال نے اپنے خصوصی خطاب میں بتایا کہ ہم کیسے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو جنسی حملہ، جنسی ہراسانی، جنسی تسکین، فحش نگاری وغیرہ سے بچا سکتے ہیں جیسا کہ پاسکوایکٹ 2012 میں بیان کیا گیا ہے۔مہمان خصوصی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنسز ایکٹ 2012 (پاسکو) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ بچے اس معلومات کو دوسرے لوگوں تک پہنچا سکیں۔ انہوں نے کچھ ویب سائٹس بھی طلباء کے ساتھ شیئر کیں جیسے www.ceir.gov.in ; www.imei.info ; www.haveibeenpwned.com ، TAFCOP APP وغیرہ جہاں سے سائبر جرائم کے خلاف تحفظ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔تانیہ پرگل اور ہتیش شرما، پینل لائرز، ڈی ایل ایس اے سانبہ مقررین تھے جنہوں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز کے ذریعے اس موضوع پر اپنے علم کا اشتراک کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا