آصفہ کا قتل انسانیت کا قتل

0
0
  • درندہ صفت قاتلوں کوپھانسی دی جائے:سلمان نظامی
    لازوال ڈیسک

جموں؍؍گزشتہ روز انسانیت ایک مرتبہ اس وقت پھر شرمسار ہوئی جب دنیا میں جنت کہی جانے والی ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کی ایک آٹھ سالہ معصوم آصفہ کی نعش آٹھ روز کے لاپتہ ہونے کے بعد ملی ۔جہاں ایک طرف پڑوسی ملک پاکستان اور دل رکھنے والا ہر شخص زینب کے قتل کو رو رہا تھا کہ اتنے میں کٹھوعہ میں دل دہلا دینے والا سانح سامنے آیا ۔آصفہ کی موت پر جہاں پوری ریاست اور انسانیت شرمسار ہے اور دکھ کا اظہار کر رہی ہے وہیں اس ضمن میں کانگریس ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ کے قتل سے پوری انسانیت شرمسار ہو چکی ہے اور یہ ایک دل دہلا دینے والا واقع ہے ۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ کے قتل کے بعد ہمارا میڈیا خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کسی بڑے شہر میں پیش آنے والا واقع ہوتا تو یہ بھی قومی اور عالمی مسئلہ بنتا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ مسئلہ ایک خانہ بدوش معصوم کا ہے جسکو بے رحمی سے قتل کیا گیااور ہر جگہ خاموشی چھائی ہوئی ہے۔انہوں نے امید جتائی کہ معصوم آصفہ کا قتل ایسے ہی نہیں جانا چاہئے بالکہ انصاف کیلئے ایک آواز بلند ہونی چاہئے ۔نظامی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ کے قاتل کو عبرتناک سزا دی جانی چاہئے کہ آصفہ کی نعش جس طرح دیکھ کر انسانیت کا کلیجہ منہ کو آتا ہے اسی طرح انسانیت کے قاتل کی سزا کو دیکھ انسانیت میں انصاف کی امید پھر جاگ جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا